آوارہ مزاج

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - ایسا شخص جس کی طبیعت میں آوارگی ہو، بدچلن، عیاش، شوقین مزاج۔  اس وقت کے سب امیرزادے آوارہ مزاج ہو گئے ہیں      ( مرقع لیلٰی مجنوں، ١٩٢٨ء، ٥١ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'آوارہ' کے ساتھ عربی زبان سے ماخوذ اسم 'مزاج' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٦٥ء میں "نسیم دہلوی" میں مستعمل ملتا ہے۔